ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آلودہ پانی کے استعمال کے سبب یادگیر میں کئی افراد ہسپتال میں داخل ، پنچایت ڈیولوپمینٹ آفیسرمعطل

آلودہ پانی کے استعمال کے سبب یادگیر میں کئی افراد ہسپتال میں داخل ، پنچایت ڈیولوپمینٹ آفیسرمعطل

Thu, 18 Jul 2024 13:32:43    S.O. News Service

یادگیر، 18/جولائی (ایس او نیوز /راست)  کاکل وار گاؤں تعلقہ یادگیر میں آلودہ  پانی کے پینے کے سبب کئی افراد بیمار ہوگئے ہیں اور جنہیں ہسپتال میں  داخل کروادیا گیا ہے۔

اس ضمن میں پنچایت ڈیولوپمینٹ آفیسر ملاریڈی کو ذمہ داریوں سے غفلت برتنے کے الزام میں خدمات سے معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آلودہ پانی کے پینے کے سبب اس گاؤں کے کئی ایک لوگ قئے کرنے اور اسہال diarrhoeaکا شکار ہوگئے تھے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ مسٹر ملاریڈی عوام کو صاف ستھرا پانی سربراہ کرنے میں ناکام  ہوگئے تھے یہاں تک جو پائیپ لائین اوور ہیڈ ٹیانک سے پانی سپلائی کرتی تھی اس کے ٹوٹ جانے کے باوجود اسے درست نہیں کیا گیا تھا اور اس طرح نالے کا پانی پینے کے پانی میں  شامل ہوکر اسے آلودہ کررہا تھا۔

اطلاعات کے  مطابق  اس آلودہ پانی کے استعمال کے سبب 25افراد بہت زیادہ بیمار پڑ گئے تھے۔ ان  کا علاج کرنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اب 19مریض صحت یاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج کرگئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر بی سشیلا اور اور دیگر عہدہ داران نے متاثرہ مقام پر پہنچ کر معائنہ   کیا اور صاف ستھرے پانی کی سربراہی کے لئے متبادل انتظام کروادیا۔

واضح رہے کہ آلودہ پانی کے استعمال  سے لوگوں کے بیمار ہوجانے کا یہ پہلا واقع نہیں ہے بلکہ سابق میں گرمٹکال میں بھی 100افراد آلودہ پانی کے استعمال کے سبب بیمار پڑگئے


Share: